صحافی ذیشان بٹ قاتلوں کی عدم گرفتاری پر اٹھارہ ہزاری کے صحافی سراپااحتجاج۔

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)کئی روز گزرجانے کے باوجودسیالکوٹ میں قتل ہونے والے مقامی صحافی ذیشان بٹ کے قاتل گرفتار نہ ہونے کے خلاف صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی فرینڈز جرنلسٹ پینل اٹھارہ ہزاری نے سیالکوٹ میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے صحافی ذیشان بٹ کے قاتل بااثر لیگی چیئرمین کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف اے سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کے دوران پولیس کی روایتی سستی اور قاتل لیگی چیئرمین کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فرینڈز جرنلسٹ پینل کے سینئرصحافی شیخ محمد حبیب، ملک منورحسین کھوکھر، محمدحسین سینی،رائے اسد بھٹی،شوکت اقبال جوادوسیم خان، ودیگر کا کہنا تھا کہ کئی روز گزرجانے کے باوجود بااثر ملزمان کا گرفتارنہ ہونا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہیدصحافی ذیشان بٹ کا جرم صرف اتنا تھا کہ اس نے لیگی چیئرمین یونین کونسل بیگووالاکے جگا ٹیکس کی تفصیلات مانگی ،پولیس اگر وقت پرمدد کے لیے پہنچ جاتی تواتنا نقصان نہ اٹھانا پڑتاچیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی پنجاب ذمہ دار پولیس اہلکاروں کی سنگین غفلت کا نوٹس لیں تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچاجاسکے احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں رانا عرفان ،تصور گورائیہ ،آصف خان ،خضر خان، اسدرضاپرنس،تیمورخالد،عبدالرحمن حیدری ودیگر سمیت سول سوسائٹی کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں