اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیراحمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ۔ایمرجنسی وارڈ میں سہولیات کاجائزہ،مریضوں سے مسائل دریافت کیے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری/چیئرمین ہیلتھ کونسل شبیراحمدڈوگر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا اچانک دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈمیں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں موجود مریضوں سے انکے مسائل دریافت کیے۔اے سی اٹھارہ ہزاری نے ڈاکٹرزودیگرعملہ کی حاضری بھی چیک کی ۔ ان کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج کی میعاری او ر مفت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برتنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ،ناررواسلوک کسی صورت برداشت نہیں۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیراحمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ،سہولیات کاجائزہ لیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں