پنجاب اسمبلی کے 3ارکان بنی گالہ میں تحریک انصاف میں آج شمولیت کا اعلان کریں گے

اسلام آباد (جھنگ تیز ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مہم سازی جوش وخراش کے ساتھ جاری ہے اسی دوران پنجاب اسمبلی کے متعد ارکان نے عمران خان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے آزاد ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد مزید 3ارکان اسمبلی آج (منگل کو) بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایم پی اے شہاب الدین آج تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔ پی پی 229 پاکپتن سے احمد شاہ کھگہ ق لیگ چھوڑ کر پی آئی ٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ مخدوم انور عالم بھی آج تحریک انصاف کا حصہ بن جائیں گے۔ عمران خان 8اپریل کو ممبر سازی مہم کے لیے راولپنڈی روانہ ہوں گے جہاں وہ پیر ودھائی ، چوہڑ چوک اور صدر جی پی اومیں جائیں گے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں