ڈپٹی کمشنر نے دانش سکول کی اراضی پر قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے پٹواری اور گرداور کو معطل کر دیا

جھنگ (نمائندہ جھنگ تیز) ڈپٹی کمشنر نے دانش سکول کی اراضی پر قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے پٹواری اور گرداور کو معطل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق جھنگ میں گوجرہ روڈ پر باسٹھ ایکڑ اراضی دانش سکول کے لیے مختص کی گئی لیکن سکول تعمیر نہ ہو سکا جس پر اراضی ٹھیکے پر دے دی گئی۔ نجی ہاؤسنگ کالونی کے مالکان نے محکمہ مال کے ملازمین کی ملی بھگت سے مذکورہ اراضی کے کچھ حصے پر قبضہ کیا اور اس پر تعمیراتی کام شروع کرا دیا۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ملک نے قبضے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ مال کے پٹواری عمر دراز بھٹی اور گرداور نواز کو معطل کرنے کے علاوہ نائب تحصیل دار اور دیگر افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شاہد جوئیہ نے بتایا کہ انکوائری اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دی گئی ہے ، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں