میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری کے دفترسےعملہ غائب رہنے لگا،شہری خوار

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)میونسپل کمیٹی کے دفتر میں عملہ غائب ،سائلین ذلیل وخوار ،چیئرمین وافسران نے دفتر سے باہر وقت گزارنا معمول بنالیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری میاں حبیب الرحمن چیلہ کی عدم دلچسپی کے باعث کمیٹی کے افسران نے دفاتر سے غائب رہنا معمول بنالیا جس کے باعث ضروری سرکاری امور بھی ٹھپ ہوکررہ گئے مسائل کے حل کے لیے آنے والے غریب سائلین کئی کئی گھنٹے انتظار کے بعد مایوس لوٹ جاتے ہیں ۔ کئی کئی کلومیٹر کا طویل سفرطے کرکے آنے والے سائلین ذلیل وخوار ہونے لگے ہیں ۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ ودیگر حکام سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں