تلاش گمشدہ،جھنگ کی عوام نے انوکھا احتجاج کر ڈالا

جھنگ (جھنگ تیز ڈاٹ کام)جھنگ کے عوام کا مسلم لگ ن کے ایم این اے شیخ محمد اکرم اور ایم پی اے مہر خالد سرگانہ کے خلاف تلاش گمشدہ کے بینرز،فلیکس اٹھا کر انوکھا احتجاج ،بتانے والے کو نقد انعام دیا جائے گا ،شاہراؤں پر بڑے بڑے فلیکس آویزاں کر دئیے ۔
یونین کونسل 19کے رہائشیوں نے موضع باغ ٹوبہ روڈ پر موجودہ لیگی ایم این اے ۔89شیخ محمد اکرم اور ایم پی اے ۔پی پی79 مہر خالد محمود سرگانہ کے تلاش گمشدگی کے بینرز اٹھا کر احتجاج کیا اور تلاش گمشدہ کے بڑے بڑے فلیکس بھی مختلف مقامات پر آویزاں کر دئیے۔
مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ لیگی ایم این ے اور ایم پی اے دس سال سے زائد عرصہ سے ان کی ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہوتے آرہے ہیں ہر بار انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ تو کیا جاتا ہے مگر جب وہ کامیاب ہوجاتے ہیں انہیں ڈھونڈنا مشکل ہو جاتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ وہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔موجودہ ایم این اے اور ایم پی اے نے ہماری قدرنہیں کی تو آنے والی نسلوں سے کیا سلوک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انہیں نہ تو صاف پانی میسر ہے نہ گیس ہے اور نہ ہی کوئی صفائی کا مناسب انتظام ہے ہر بار وعدے وعید کر کے ووٹ تو لے لیتے ہیں مگر عوام کے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا جاتا ہے ۔
احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ پہلے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنا ہوں گے پھر ہی ووٹ ملے گا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں