اسلام آباد (احسان احمد): جماعت پنجم کے سنٹرلائزڈ امتحان میں اس سال ترنول سیکٹر کا نتیجہ مجموعی طور پر 92فیصد رہا جبکہ گزشتہ سال نتیجہ 86فیصد تھا .92فیصد نتیجہ ترنول کی تاریخ میں پہلی بار آیا ہے اگلے سال اس کو مذید بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی .انہوں نے بتایا کہ سیکٹر میں آئی ایم ایس جی (I-VIII)ڈھوک جوڑی کا رہا جس کا نتیجہ سو فیصد اور جی پی اے5.56رہا.دوسرے نمبر پر آئی ایم ایس جی نون رہا جس کا نتیجہ سو فیصد اور جی پی اے 5.4آیا جبکہ تیسرے نمبر پر آئی ایم ایس جی بھیکہ سیداں رہا جس نتیجہ سو فیصد اور جی پی اے 5.3رہا .ڈاکٹر احسان محمود نے بتایا کہ سیکٹر میں 12تعلیمی اداروں کا جی پی اے4سے اوپر ہے جبکہ30 اداروں کا نتیجہ سو فیصد ہےاور چھ کا 90فیصد ہے .ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایس بی ڈھوک جوڑی ,سری سرال,پنڈپڑیاں ,ٹمن,جوہد,ڈورا اور شاہ اللہ دتہ کے نتائج انتہائی کمزور ہیں جن پر اب خصوصی طور پر توجہ دی جائے گی.
Home
اسلام آباد
تازہ ترین
قومی
اسلام آباد۔جماعت پنجم کے سنٹرلائزڈ امتحان میں اس سال ترنول سیکٹر کا نتیجہ مجموعی طور پر 92فیصد رہا جبکہ گزشتہ سال نتیجہ 86فیصد تھا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں