جھنگ:بچوں کے حقوق سے متعلق چائلڈ رائٹس موومنٹ کے زیراہتمام صنعت زار میں سیمینار منعقد

جھنگ(  جھنگ تیز ڈاٹ کام)بچوں کے حقوق سے متعلق قانون سازی اور پالیسی کے حوالہ سے ایک خصوصی سمینارچائلڈ رائٹس موومنٹ کے زیراہتمام صنعت زار میں منعقدہواجس میں منیجر صنعت زار فاروق بٹ، ڈائریکٹرپروگرام آرگنائزز سی آر ایم طاہر اقبال ،رکن ڈی سی سی ڈاکٹر محمد ریاض،کوآرڈی نیٹر سی آرایم ندا مقبول اور ادارہ کی خواتین اساتذہ سمیت تربیت حاصل کرنے والی بچیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ کوآرڈی نیٹر سی آرایم ندا مقبول نے بچوں سے متعلق قوانین اور پالیسی کے نفاذ کے حوالہ سے بتایا کہ بچوں پر جسمانی تشددکے بڑھتے ہوئے واقعات کی بڑی وجہ گھریلو بچہ مزدور ی ہے جس پرموثر قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔پروگرام آرگنائزز نے کہا کہ کم عمری کی شادیوں پر پابندی پر سختی سے عمل درآمدکیلئے معاشرے کا ہرفرد اہم کردار ادا ر کرے تاکہ آنے والی نسلوں کی مثبت ذہنی و جسمانی تربیت میں گراں قدر آسانیاں پیدا ہوں ۔منیجر صنعت زار فاروق بٹ نے کہا کہ حکومت بچوں کے بنیادی حقوق، صحت اور تعلیم و تربیت کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ بچوں کا مستقبل روشن رہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی سربراہی میں اس حوالہ سے جاری خصوصی آگاہی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع بھر میں عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں