اٹھارہ ہزاری ( نمائندہ جھنگ تیز)رزلٹ بہتر بنانے کے لیے بچوں کے مستقبل سے کھیلا جانے لگا، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول روڈوسلطان کے پرنسپل نے مختلف بہانوں سے کئی بچوں کے داخلے روک لیے، دو سال برباد ہو گئے اعلیٰ حکام ایکشن لیں،والدین کی اپیل تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سکولز سربراہان نے اپنے سکول کے رزلٹ کو بہتر کرنے کیلئے طلباء کے داخلے روکنے کا سلسلہ شروع کر رکھا، مختلف حیلوں بہانوں سے طلباء کے ریگولر داخلہ روک لیے جاتے ہیں،تاکہ رزلٹ پر اثر نہ پڑے، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول روڈوسلطان کے پرنسپل عطاء الرحمن خان نے سیکنڈ ائیر کے کئی طلباء کے داخلے یہ کہہ کر بھیجنے سے انکار کر دیا کہ یہ بچے جھگڑالو ہیں جس کی وجہ سے ہمارے سکول کا نام خراب ہو رہا ہے اس لیے ان کے سیکنڈ ائیر کے امتحان کے لیے داخلے نہیں بھیجے جا سکتے طلباء کے والدین نے اللہ یار وغیرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بغیر کوئی اطلاع کیے پرنسپل نے داخلے روک کر ہمارے ساتھ سخت زیادتی کی ہے ہمارے بچوں کے دو سال ضائع کر دئیے منت سماجت کے لیے مختلف لوگوں کو بھی لائے تو پرنسپل نے دخلے بھیجنے کی یقین دہانی کروائی لیکن ٹرپل فیس کے ساتھ بھی آخری تاریخ گزر جانے کے باوجود داخلہ نہ بھیج کر ہمارے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلواڑ کیا گیا ہے اعلیٰ حکام ایکشن لیں، جب اس بارے سی ای او ایجوکیشن جھنگ اظہر سہیل رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے حقائق کا علم نہیں پرنسپل سے معلومات حاصل کرنے کے بعد ہی کوئی موقف دے سکوں گا
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری:گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول روڈوسلطان کے طلباء کا مستقبل تباہ،پرنسپل نے بچوں کے داخلے روک لیے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں