جھنگ(جھنگ تیز ڈاٹ کام )جشن بہاراں 2018ء کے موقع پر محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مائی ہیر گراؤنڈ میں ساہیوال نسل کی گائے اور بھینسوں کی 14 مختلف اقسام کے خوبصورت جانوروں کے مقابلہ جات کروائے گئے جس میں کھیری وہیڑیوں اور حاملہ ساہیوال ویڑیوں سمیت نر/سانڈھ، دو دانت وہیڑے اور حاملہ ساہیوال وہیڑیاں شامل تھی۔تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل مہمان خصوصی تھیں جبکہ ایڈیشنل ڈائیریکٹر لائیوسٹاک جھنگ ڈاکٹر خالد وڑائچ اور ڈپٹی ڈائیریکٹر لائیو سٹاک جھنگ ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر 18 ہزاری ڈاکٹر سجاد، RCCIB کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر نوید نیازی اور ڈاکٹر شفیق ظفر نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے کہا کہ جشن بہاراں کے موقع پر جانوروں کی خوبصورتی کے مقابلہ جات کا مقصد مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی اور عوام الناس میں جانور پالنے کے رجحاں کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائیریکٹر لائیوسٹاک جھنگ نے محکمہ لائیو سٹاک اور حکومت پنجاب کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ میلوں اور تفریحی مواقعوں کے ذریعے عوام میں لائیو سٹاک بارے آگاہی پیدا کر رہا ہے جبکہ اس قسم کے میلوں کا بنیادی مقصد مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی کر کے ملک میں گوشت کی اور دودھ کی پیداوار بڑھانا ہے۔میلہ میں جانوروں کی خوبصورتی کے مقابلے کے علاوہ نیزہ بازی، جھومر ڈانس اور ڈویثرنل موبائیل ٹریننگ سکول بس بھی عوام کی تفریح کے لیے منعقد کی گئی۔ بعد ازاں مہمان خصوصی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے جانوروں کی خوبصورتی میں اول دوم اور سوم آنے والے42 فارمرز میں مجموعی طور پر 2 لاکھ چالیس ہزار کے کیش پرائیزز، ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ:جشن بہاراں کے موقع ہر جانوروں کی خوبصورتی کا مقابلہ،جیتنے پرڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے فارمرز میں انعامات تقسیم کئے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں