جھنگ:پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں مثالی امن قائم ہو چکا ہے،صہیب فاروق

جھنگ(نمائندہ جھنگ تیز)پاکستان دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو عوام کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں مثالی امن قائم ہو چکا ہے اور ملک دشمن عناصر کو پاکستان سے بے دخل کر دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صہیب فاروق نے کیڈٹ کالج جھنگ میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لازوال قربانیوں کی بدولت قائم ہوا تھا، اس کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ ایسی قوتوں کا ہرگز ساتھ نہ دیں جو ہماری آنے والی نسلوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں۔ دہشتگردی کے خاتمہ اور قیام امن کیلئے ہزاروں جوان اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں۔ اب کسی صورت ملک دشمن عناصر کو برداشت نہیں کریں گے ۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں