ماسکو( آن لائن)روس کے ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے کی وجہ سے 37 افراد جاں بحق اور 41 بچوں سمیت 69 افراد لاپتہ ہیں، درجنوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
روسی میڈیا کے مطابق سائبیریا کے شہر کیمیروو کے ونٹر چیری نامی شاپنگ مال میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ شاپنگ سنٹر کی بالائی منزل میں لگی، اس وقت شاپنگ سنٹر کے سینما ہالز میں لوگ فلمیں دیکھ رہے تھے اور زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ہلاک ہونیوالوں میں ۱۱ بچے بھی شامل ہیں۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں