جھنگ( جھنگ تیز ڈاٹ کام)ضلع کونسل کے زیر اہتمام جشن بہاراں 2018ء چار روزہ تفریحی ،ثقافتی ،ادبی ،مقابلہ جاتی و دیگر رنگا رنگ اور دلچسپ تقریبات کے کامیاب انعقاد کے بعد اختتام پذیر ہوگیا اس سلسلہ میں تقسیم انعامات کی تقریب مائی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر انسداد دہشتگردی محمد ایوب گادھی مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال، وائس چیئر مین و چیف افسران، رکن صوبائی و قومی اسمبلی سمیت مختلف محکموں کے افسرا ن سمیت ضلع بھر کی دیگر سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ شائقین کی بڑی تعدا د موجود تھی۔صوبائی وزیر نے جشن بہاراں کی تقریبات کے آرگنائزر افسران اور ماتحت عملہ کی کارکردگی کو سراہا جبکہ چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال نے کہا کہ تین سال بعد جشن بہاراں2018 کی تقریبات کا انعقاد کرکے دیہی و شہری علاقوں کی عوام کو شاندار تفریحی مواقع میسر آئے ہیں۔بعد ازاں مہمان خصوصی صوبائی وزیر انسداد دہشتگردی محمد ایوب گادھی نے مختلف کھیلوں اور مقابلہ جات میں اول،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے میں انعامات تقسیم کئے ۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ:جشن بہاراں تقریب تقسیم انعامات مائی سٹیڈیم میں منعقد،صوبائی وزیر انسداد دہشتگردی محمد ایوب گادھی مہمان خصوصی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں