اٹھارہ ہزاری (نمائندہ جھنگ تیز)گنا کاموجودہ کریشنگ سیزن جو اب اختتام کے مراحل میں ہے میں کاشتکاروں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے فصل کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوئے أئندہ کاشت کیلئے قرضوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے لہذا حکومت نقصان کے ازالے کیلئے کماد کی فی ایکڑ کاشت کے حساب سے کسانوں کی مالی امداد کرے ان خیالات کا اظہار موضع رشید پور کے معروف کاشتکار اور سیاسی شخصیت مظفر علی خان سیال نے صحافیوں کو دیے گئے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ امسال ملک میں پہلی بار حکومتی سطح پر گنا کے ریٹ مقرر ہونے کے حوالے سے دو ماہ تک گو مگو کی کیفیت رہی سرکاری ریٹ 180 روپے کے مقابلے میں شوگر ملوں کو راضی کرنے کیلئے آف دی ریکارڈ 160روپے خریداری ریٹ مقرر کیا گیا مگر اسکی بھی خلاف ورزی ہوئی اور کسانوں کو پورا معاوضہ نہ مل سکا انہوں نے کہا کہ کریشنگ سیزن کے آغاز میں تاخیر سے لیبر اور ٹرانسپورٹ کی مد میں کسانوں کو گنا پر30روپے فی من کے حساب سے خرچہ برداشت کرنا پڑاہے اس طرح گنا کا معاوضہ سو روپے فی من سے بھی کم ملا ہے اس صورتحال میں حکومت ہنگامی حالات کی طرح گنا کے نقصانات کے ازالے کیلئے بھی فی ایکڑ کے حساب سے معاوضے کا تخمینہ لگا کر کسانوں کی مالی امداد کرے
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری:حکومت نقصان کے ازالے کیلئے کماد کی فی ایکڑ کاشت کے حساب سے کسانوں کی مالی امداد کرے۔مظفر علی خان سیال
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں