جھنگ:وزیر اعلیٰ پنجاب کے علمی و ادبی مقابلہ جات کے تحت گورنمنٹ کالج آف کامرس میں تقریب تقسیم انعامات منعقد

جھنگ( جھنگ تیز ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ پنجاب کے علمی و ادبی مقابلہ جات کے تحت گورنمنٹ کالج آف کامرس ضلع،ڈویژن اور صوبائی سطح پر مقابلہ جات اور ڈی کام ، بی کام اور ایم کام کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں کیش پرائزز اوردیگر انعامات تقسیم کے حوالہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی محمد خان بلوچ تھے جبکہ سابق ایم پی اے محترمہ راشدہ یعقوب شیخ ، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری، پرنسپل کالج ملک محمد مراد سعیداور والدین سمیت ماہرین تعلیم ، اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ایم پی اے اور دیگر مقررین نے طلباء و طالبات کی دانشوارنہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے تحریر و تقاریر پر پختہ اذہان کی نشاندہی کی۔ ا نہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے علمی و ادبی پروگرام سے طلباء و طالبات میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوا ہے جو انکی کامیابی کی ایک اہم کڑی ہے۔انہوں نے طالبعلموں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ضائع ہونے سے بچائیں اور اپنے علم کو جدید فنون سے اپ ڈیٹ کرتے رہیں تاکہ مستقبل کے چیلنجز سے عہدہ بر ہو سکیں۔ بعد ازاں علمی و ادبی مقابلہ جات اور ڈی کام ، بی کام اور ایم کام میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈاورسرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ 
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں