اٹھارہ ہزاری۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت سے بچی پیٹ کے اندر ہی جاں بحق٬زچہ کی حالت نازک ,

اٹھارہ ہزاری (ملک منور سے)ٹی ایچ کیو ہسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت سے بچی پیٹ کے اندر ہی جاں بحق٬زچہ کی حالت نازک , علاقہ کھدر والا موضع جمالی خورد کی رہائشی خاتون عشرت بی بی زوجہ محمد اکرم بلوچ کو ڈیلیوری کیس کیلئے صبح کے وقت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری لایا گیا جہاں انچارج لیبر روم ایل ایچ وی قیصرہ وحید کی مبینہ غفلت و لاپرواہی سے زچہ آٹھ گھنٹے تک تڑپتی رہی جس کے دوران نوزائیدہ کی پیٹ کے اندر ہی موت واقع ہو گئی شام چار بچے  نارمل ڈیلیوری کے نتیجہ میں مردہ بچی پیدا ہوئی تو اس وقت زیادہ خون بہہ جانے سے زچہ کی حالت بھی نازک ہو گئی جسے بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی میں داخل کروایا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ زچہ کی حالت خراب ہونے کے باوجود ٹی ایچ کیو ہسپتال میں موجود گائناکالوجسٹ اور لیڈی میڈیکل آفیسر کو چیک نہ کروایا گیا دس روز قبل بھی ہسپتال مذکورہ میں جمالی خورد کی سعدیہ زوجہ احمد خان کی ڈیلیوری کے دوران بھی بچہ جاں بحق ہو گیا تھاہسپتال انتظامیہ نے واقعہ پر تبصرے سے گریز کیا ہے

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں