اٹھارہ ہزاری(آصف اقبال بلوچ )مختلف علاقوں میں بند چار ڈسپنسریاں دوبارہ کھل گئی ،شہری حلقوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ،تفصیلا ت کے مطابق عوامی مشکلات کے پیش نظر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ نے بند چار رورل ڈسپنسریاں دوبارہ کھول دیں ۔دوبارہ کھلنے والی ڈسپنسریوں میں رستم سرگانہ ،چک نمبر 482 چک نمبر485 اور مانی لڈن کی رورل ڈسپنسری شامل ہیں ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ مہاراختر خاں بلوچ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو علاج ومعالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مذکورہ چار ڈسپنسری کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اردگرد کے دیہاتوں کے بیس ہزار سے زائد افراد کو مفت طبی امدادانکی دہلیز پر میسر آسکے مذکورہ ڈسپنسریوں میں ملٹی نیشنل کمپنی کی ادویات،بلڈپریشر،شوگر سمیت دیگر امراض کے متعلق سہولیات دستیا ب کردی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ سابقہ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کے دور میںمذکورہ ڈسپنسریاں بند کردی گئی تھیں جسکے باعث علاقہ مکینوں کوعلاج و معالجے کی سہولت حاصل کرنے کے لیے دوردرازعلاقوں میں جانا پڑتا تھامگر اب شہریوں کو علاج کی سہولت انکی دہلیز پر دستیاب ہوگی اس موقع پر لیگی ایم پی اے خالد محمود سرگانہ ودیگر بھی سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کے ہمراہ تھے ۔مختلف علاقوں میں موجود چار ڈسپنسریاں دوبارہ کھولنے پر عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ مہاراختر خان بگٹی بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری۔مختلف علاقوں میں بند چار ڈسپنسریاں دوبارہ کھل گئی ،شہری حلقوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں