احمد پورسیال۔بے بنیاد الزامات لگا کر بلیک میل کیا جا رہا ہے، جھوٹی خبریں لگا کر میڈیا ٹرائیل بند کیا جائے، ڈاکٹر آسیہ عمران، سیف اللہ صد یقی کی رپورٹ

احمد پورسیال (سیف اللہ صد یقی،تحصٰل رپورٹر) بے بنیاد الزامات لگا کر بلیک میل کیا جا رہا ہے، جھوٹی خبریں لگا کر میڈیا ٹرائیل بند کیا جائے، ڈاکٹر آسیہ عمران، تفصیلات کے مطابق شاہین انفرٹیلنٹی ہسپتال کی ڈاکٹر آسیہ عمران نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگا کر بلیک میل کیا جا رہا اور جھوٹی خبریں لگا کر میڈیا ٹرائیل کیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں بنیادی مرکز صحت سمندوآنہ کی انچارج بھی ہوں اور سیکنڈ ٹائم اپنا کلینک چلاتی ہوں پروفیشنل ڈاکٹر ہونے کے ناطے پیدا ہونے والے بچوں کو اپنا بچہ سمجھتی ہوں آج تک پیسوں کے معاملے پر کسی سے جرح نہیں کی بلکہ غریب لوگوں کے مفت آپریشن کیے جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل ایک ڈیلوری کیس میں بچی پیدا ہوئی جسے اس کی دادی ہیٹر کے آگے لے کر بیٹھی تھی جس کی وجہ سے اس کے پاؤں جھلس گئے جس ایشو کو مجھ پر تھوپا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ پیسوں کے عوض میں نے بچی کو جھلسایا ہے اور بلیک میل کیا جا رہا ہے جو سراسر نا انصافی ہے ان کا کہنا تھا کہ نہ بچی معذور ہوئی ہے نہ میڈیکل سرجری ہوئی ہے بلکہ بچی بالکل ٹھیک اور صحت مند ہے ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ بنانے والی ڈاکٹر نے بھی واضح کیا ہے کہ واٹر برن کیس ہے نہ کہ ہیٹر برن انہوں نے بتایا کہ خود ساختہ جلا کر بلیک میل کرنا ان لوگوں کا وطیرہ ہے اور جھوٹے ڈاکومینٹس بنوا کر 2 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مدعی مظفر اقبال کا تعلق تیسری فیملی سے ہے جو کہ نا بچی کا والد ہے نہ چچا بلکہ کوئی رشتے دار ہے جس کام لوگوں کا بلیک میل کرنا ہے اور پیسے بٹورنا ہے ان کا کہنا تھا کہ مدعی نے اپنے بیان حلفی میں بھی لکھ کر دیا ہے کہ ہمیں علم نہیں کہ یہ واقع کیسے پیش آیا ہے اور پولیس تفتیش کے مطابق بھی جھوٹے ثابت ہوئے ہیں پھر بھی کچھ مخالفین اس کیس کو اچھال کر میڈیا ٹرائیل کر رہے ہے اور میرے خلاف پروپیگنڈا کر کے بلیک میل کیا جا رہا  ہے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو تمام تر ڈاکو مینٹس بھیج دیئے گئے ہیں اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ان بلیک میلر لوگوں کے خلاف خود کاروائی عمل میں لائی گی اور میرے خلاف میڈیا ٹرائیل کرنے والوں کو بھی میری شہرت اور پروفیشلنزم کو متاثر کرنے والوں پر ہتک عزت کا دعوٰی کیا جائے اور بے نقاب کیا جائے گا اور خود ساختہ بچی کو جلانے والے سازشی عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں