اٹھارہ ہزاری (عمر یعقوب ملک،نمائندہ جھنگ تیز) مقامی پولیس کا چوک اٹھارہ ہزاری میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ٬تین مرد دو عورتوں سے مبینہ رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار نائیکہ کو بھی رقم سمیت حراست میں لے لیا مقدمہ درج ٬مقامی لوگوں کی پولیس کارروائی کی تعریف٬ تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کے اے ایس آئی رانا سعید احمد کو مخبری ہوئی کہ مسماۃ نازیہ حسن عرف نگینہ عرف تسی جس نے اٹھارہ ہزاری میں قحبہ خانہ بنا رکھا ہے اس وقت دھندے میں مصروف ہے جس پر انہوں نے دیگر ملازمین شاہ محمد طارق عاشق حسین عابد مصطفی وغیرہ کے ہمراہ اچانک ریڈ کیا تو مذکورہ نائیکہ صحن میں موجود تھی جبکہ اندر کمرے میں تین مرد دوعورتوں سے مبینہ رنگ رلیاں منانے میں مصروف تھے پولیس نے نائیکہ اور دیگر ملزمان مرد عورتوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا نائیکہ کے قبضے سے دھندہ کی رقم پندرہ سو روپے بھی قبضہ میں لیکرانہیں تھانہ لے جا کر بند کر دیا جملہ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 371اے بی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزمان میں نائیکہ کے علاوہ بختاور٬حبیب٬سجاد,مسماۃ کوثراور مسرت بی بی کے نام شامل ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈی پی او جھنگ نے عوامی شکایات پرمذکورہ کارروائی کا حکم دیا تھا مقامی لوگوں نے پولیس کے اقدام کو بیحد سراہا ہے
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری:پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ٬ رنگ رلیاں مناتے جوڑے گرفتار
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں