یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اردو سمیت وطن عزیز میں بولی جانے والی 7مختلف زبانوں میں "امن کا نشان یہ ہمارا پاکستان" کے عنوان سے ملی نغمہ جاری کردیا۔ملی نغمے میں پاکستان کی ہر ثقافت کے رنگ نظرآئے ،جس پر پاکستانیوں نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے اس ملی نغمے میں پاک فوج نے کشمیریوں کے دل جیتنے اور ان سے یکجہتی کے لیے کشمیری زبان میں بھی ملی نغمہ ریلیز کیا گیا تاکہ ہم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو امن کا پیغام دے سکیں اور اظہار یکجہتی کرسکیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے اس ملی نغمے میں پاک فوج نے کشمیریوں کے دل جیتنے اور ان سے یکجہتی کے لیے کشمیری زبان میں بھی ملی نغمہ ریلیز کیا گیا تاکہ ہم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو امن کا پیغام دے سکیں اور اظہار یکجہتی کرسکیں۔
Thanks to entire Pakistani Media for contributions in our collective national journey to peace. Let’s take it ahead as ‘one nation’ to enduring peace and stability; #TheLandOfPeace. World must rightfully view us positively relevant in the comity of nations.
#PakDayParade2018
آئی ایس پی آر کے یوٹیوب آفیشل چینل پر ملی نغمے ہمارا پاکستان کو 7 زبانوں اردو، پنجابی، سندھی، بلوچی، پشتو، کشمیری اور بلتی زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔جوش و ولولے سے بھرپور ملی نغمے ہمارا پاکستان کے شاعرجھنگ کے میجرعمران رضا ہیں جبکہ موسیقی ساحرعلی بگا نے ترتیب دی ہےاس نغمے کو اردو میں شفقت امانت علی ،پنجابی میں عارف لوہار، سندھی میں عاصم اظہر، پشتو میں گل پنرہ،بلوچی میں اختر چنل زہری، بلتی میں مبارک علی ساون اور کشمیری میں بانو رحمت نے گایا ہے۔ملی نغمہ امن کا نشان یہ ہمارا پاکستان تیزی سے یوٹیبو میں ٹاپ ٹرینڈ بن رہا ہےدوسری جانب آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ملک میں امن کا پیغام پھیلانے پر پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ہمیں متحد ہو کر ایک قوم کی طرح پاکستان کو مستحکم کرنا ہوگا۔لہو کو گرما دینے والے نغمے کو پاکستان کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا ہے جس میں وطن عزیز کے جنت نظیر نظارےاور پاک فوج کی خدمات کو پیش کیا گیا۔ملی نغمہ وطن عزیز کی تمام قوموں کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے عزم و ہمت کو بھی پیش کررہا ہے



PakDayParade2018
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں