جھنگ:بیت المال کے زیر اہتمام سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں خصوصی تقریب ،معذور و مستحق افراد میں چیک تقسیم

جھنگ (چوہدری فیصل،سٹی رپورٹر ) ضلعی بیت المال کے زیر اہتمام سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران انتالیس معذور و مستحق افراد میں چار لاکھ پچاسی ہزار کے چیک تقسیم کر دیے گئے ۔ تقریب میں اے ڈی سی جی آصف اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، چیئرمین ضلعی بیت المال ریاض حسین عشرت و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ان پر توجہ مرکوز کرنا ہمارا قومی، مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے ، اس ضمن میں پنجاب حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ اس موقع پر اظہر عباس عادل نے بتایا کہ جولائی 2016ء سے اب تک ضلع کے چھ سو چھیانوے مستحق افراد میں چوہتر لاکھ سے زائد مالیت کے چیک تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں