کراچی (جھنگ تیز ڈاٹ کام )مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں استحکام رہااور اچھی کوالٹی کی روئی کا بھاؤ دوبارہ8ہزار روپے من کی بلندسطح پر پہنچ گیاجبکہ فی الحال جنرز کے پاس روئی کی تقریباً 5 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک موجود ہے ،کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کے بڑے گروپوں نے بیرون ممالک سے روئی کی تقریباً 30 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرلیے ہیں ، فی الحال درآمد شدہ روئی کی 15 لاکھ گانٹھوں کی ڈلیوری آچکی ہے جبکہ بقیہ 15 لاکھ کی شپمنٹ آنی ہے ، ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہونے کی وجہ سے بقیہ روئی پر ڈالر کا نیا بھاؤ اثر انداز ہوگا کیونکہ اسٹیٹ بینک کو خدشہ تھا کہ کسی وقت بھی ڈالر کا بھاؤ بڑھ جائیگا، اس وجہ سے روئی کی درآمد کے وقت ڈالر فکس نہیں کیا ،عام طور پر درآمد کنندگان درآمدی معاہدہ کرتے وقت ڈالر فکس کرلیتے ہیں،گزشتہ ہفتہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 6200 تا 8000 روپے ،پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 2600 تا 3100 روپے رہا جبکہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 6400 تا 8000 روپے ، پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 2600 تا 3100 روپے رہا،کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 7600 روپے کے بھاؤ پر بند کیا،کاٹن جنرز نے 15 مارچ تک کے کپاس کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جسکے مطابق اس عرصے تک روئی کی ایک کروڑ 15 لاکھ 52 ہزار گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال اسی وقت کی پیداوار کی نسبت 7.74 فیصد زیادہ ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں