افغان سپنر راشد خان کاتیز ترین 100ون ڈے وکٹوں کا ریکارڈ

ہرارے (سپورٹس ڈیسک)افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان ایک روزہ میچوں میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنیوالے بائولر بن گئے ۔ راشد خان نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنل میں ویسٹ انڈین بلے باز شائی ہوپ کو آئوٹ کرکے 44میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا ، اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے مچل سٹارک کے پاس تھا جنہوں نے اپنی 100ویں وکٹ 52ویں میچ میں حاصل کی تھی۔راشد کی ایوریج (اوسط) 14.14 فی وکٹ اور سٹرائیک ریٹ 21.4 گیندیں فی وکٹ بھی بہترین ہیں۔راشد کی40وکٹیں زمبابوے کیخلاف اور 33 آئرلینڈ کیخلاف ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں