ٹوبہ ٹیک سنگھ(نمائندہ جھنگ تیز) پیرمحل میں ہونے والے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے سیاسی گماشتوں کی بھینٹ چڑھنے لگے عرصہ بیس سال کے بعد پیرمحل میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کیلئے حکومت نے مقامی ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کے توسط سے شہر کیلئے اربوں روپے جاری کیئے مگر مقامی قیادت کی بندر بانٹ نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے گھٹائی میں پڑ گئے کروڑوں روپے کے منصوبے ناکامی کا شکار ہو گئے اور نئے تعمیر ہونے والے منصوبے ناقص منصوبہ بندی اور ناقص میٹیریل کی وجہ سے گھٹائی میں جانے کا خدشہ ہے حال ہی تعمیر ہونے والا اکیس کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا منصوبہ دو رویہ کارپٹ روڑ بتیس سے چھیالیس کروڑ کا واٹر سپلائی منصوبہ انتیس کروڑ کی سیوریج اپنی مثال آپ ہیں ذرائع کے مطابق پیرمحل شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی تعمیر ہونے والی بارہ کلومیٹر طویل پختہ سڑکیں (میٹل روڈ) بھی ناقص میٹیریل غیرذمہ دارانہ رویہ اور ناقص منصوبہ بندی کا شکار ہے ایسی سڑکیں بھی نئی تعمیر کی جارہی ہیں جو بالکل چند سال قبل ہی تعمیر ہوئی ہیں اور معمولی بلکہ چند ہزار روپے کی رپیئرنگ کی حامل ہیں جبکہ ایسی سڑکیں جو بیس سال سے تعمیر کی منتظر ہیں ان کو نظرانداز کردیا گیا ہے اس بندر بانٹ پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں اہل علاقہ نے اعلی حکومتی ذمہ داران اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے حکومت کے کروڑوں زمین برد ہونے سے بچایا جائے.
Home
تازہ ترین
ٹوبہ
قومی
پیر محل میں ہونے والے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے سیاسی گماشتوں کی بھینٹ چڑھنے لگے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں