جرمن(انٹرنیشنل ڈیسک)چیف یورپی انٹرنیشنل میڈیا ایڈیٹر اردو گلوبل نیٹ ورک یورپ معروف صحافی اکرام الدین نے سوات کے تحصیل کبل میں گزشتہ روز آرمی یونٹ پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملے میں انڈیا،راہ ایجسی اور طالبان کا ہاتھ ہے پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)نے سوات خودکش حملے کی زمہ داری قبول کی تو پھر حکومت اور پاک فوج کیوں خاموش ہے تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کے خلاف پاک فوج(آئی ایس آئی) فوری کاروائی کریں پاکستان دوشمن عناصر کو شکست دیں انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ خودکش حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کے لواحقین کے غم میں ہم برابر شریک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی تمام شہدا کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے۔
Home
انٹرنیشنل
تازہ ترین
سوات آرمی یونٹ پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،صحافی اکرام الدین
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں