اٹھارہ ہزاری پابندی کے باوجود ناقص املی،چورن اور گولیوں کی فروخت جاری

اٹھارہ ہزاری /سندیلیانوالی(نمائندگان جھنگ تیز) پابندی کے باوجود ناقص املی،چورن اور گولیوں کی فروخت جاری نمک،چوکر،تیزاب ،گلی سڑی کھجور سے تیار اشیاء بیماریاں بانٹنے لگیں
.
پابندی کے باوجود خوبصورت پیکٹوں میں بند املی،چورن اور کھٹی میٹھی گولیوں کی فروخت نہ رک سکی۔تفصیلات کے مطابق نمک،چوکر،گندھک کے تیزاب ،گلی سڑی کھجور سے تیار ہونے والی چورن،کھٹی میٹھی غیر معیاری گولیوں پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پابندی عائد ہے اس کے باوجود گردونواح کے علاقوں میں املی،چورن،کھٹی میٹھی گولیاں لوگ گھروں میں ہی تیار کررہے ہیں جنہیں دیگر شہروں میں سپلائی کیا جارہا ہے۔مذکورہ اشیاء مارکیٹوں،بازاروں اور گلی محلوں میں بھی فروخت ہورہی ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں