لاہور (سٹاف رپورٹر).پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنی انسپیکشن کی جاری مہم کے دوران 11 ہسپتالوں کے 15 آپریشن تھیٹرز میں صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر ہر قسم کی سرجری کی سہولیات معطل کردیں اور 33 ہسپتالوں کو فراہمی صحت کی سہولیات کے کم سے کم معیارات پر عمل درآمد نہ کرنے پر اظہار وجوہ کے نوٹسز بھی جاری کردیے۔
ان میں 7 ہسپتال ایسے بھی ہیں جنہیں میڈیکل فضلات کوٹھکانے لگانے کے درست انتظامات نہ ہونے پرنوٹسز جاری کیے
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے دو روز میں رحیم یارخان،فیصل آباد، اوکاڑہ خانیوال گجرات گوجرانوالہ ملتان بہاولپور ناروال جہلم منڈی بہاؤالد ین چنیوٹ رحیم یارخان سرگودھا پاکپتن سیالکوٹ اور راولپنڈی میں37 سرکاری اور نجی ہسپتالوں کا معائنہ
ان میں سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارف والا کوٹ مومن بھاگٹاں والا ساہیوال (سرگودھا) کبیروالا اور سرائے عالمگیر کا ایک ایک آپریشن تھیٹر جبکہ بیوال انٹرنیشنل ہسپتال گجر خان لیٹن رحمت اللہ بینیوولنٹ ٹرسٹ فری آئی ہسپتال سرگودھا ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال چنیوٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور کے دودو آپریشن تھیٹرز میں سرجری روک دی
ان ہسپتالوں کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ ان تمام تھیٹرز میں صفائی کے انتظامات معیار کے مطابق یقینی بنائے جائیں اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو لیبارٹری رپورٹ بھجوائی جائے۔جن سات ہسپتالوں کو میڈیکل فضلات کو ٹھکانے لگانے کے درست انتظامات نہ ہونے پر بھی نوٹسز جاری کیے گئے
ان میں بیوال انٹرنیشنل ہسپتال گجر خان تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹ مومن بھاگٹاں والا ساہیوال (سرگودھا) اور کبیروالا نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان اور ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈزیزز شامل
یاد رہے کہ جنوری میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 232 سرکاری اور نجی ہسپتالوں کی انسپیکشنز مکمل کی 192 آپریشن تھیٹرز میں سرجری معطل کرنے کے علاوہ 199 ہسپتالوں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں