لاہور. آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما خامس سعید بٹ نے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس سے ملاقات کی اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

لاہور (جھنگ تیز) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما خامس سعید بٹ نے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس سے ملاقات کی اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر سی سی پی او امین وینس نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور تاجر برادری کو جرائم سے چھٹکارا دلانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں جن کے بڑے اچھے نتائج ملے ہیں۔ انہوں نے خامس سعید بٹ کو علی آصف بخاری فراڈ کے بارے میں ہونے والی پیش رفت ، مجرموں کے ریڈ وارنٹ اور پولیس کی دبئی روانگی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ اس کیس پر مسلسل کام کررہا ہے اور جلد ہی مجرم انصاف کے کٹہرے میں ہونگے۔ خامس سعید بٹ نے سی سی پی او کی کوششوں کو سراہتے ہوئے تاجر برادری کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ خامس سعید بٹ نے ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم سے بھی ملاقات کی اور انہیں آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں