لاہور.چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے انتظامیہ کے ہمراہ فیصل ٹاؤن کا اچانک دورہ کر کے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فروخت اور معیار کا جائزہ لیا ،

لاہور (جھنگ تیز)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے انتظامیہ کے ہمراہ فیصل ٹاؤن کا اچانک دورہ کر کے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فروخت اور معیار کا جائزہ لیا ،گراں فروشی کے مرتکب 3افراد کے خلاف مقدمے کا اندراج جبکہ بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورزسمیت 4افراد کو ہزاروں روپے جرمانے اور متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے پرائس مجسٹریٹ جواد الحسن گوندل اور دیگر افسران کے ہمراہ فیصل ٹاؤن میں واقع بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور اوپن مارکیٹ کا تفصیلی دورہ کیا ۔ انتظامیہ کے لوگوں نے گراں فروشی کی شکایات پر صارف کے روپ میں خریداری کی اوروارننگ کے باوجود گراں فروشی سے باز نہ آنے والے 3افراد کے خلاف مقدمے کا اندراج کر اکے موقع سے ہی گرفتار کرا دیا جبکہ بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز سمیت دیگر دکانداروں کو گراں فروشی پر ہزاروں روپے جرمانے کئے گئے ۔ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کی ہدایت پر متعدد دکانداروں کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کئے گئے اور انہیں آئندہ کیلئے سخت تنبیہ کی گئی ۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایات ہیں کہ گراں فروشوں سے سختی سے پیش آیا جائے ۔ایسے لوگوں سے نمٹنے کیلئے میکنزم بنا رکھا ہے اور اسی کے تحت اچانک دورے کئے جاتے ہیں جس میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں