سیالکوٹ(جھنگ تیز)ڈالووالی روڈ کرلوپ گاﺅں سے اپنے دادا غلام فرید ولد رحیم بخش کے ہمراہ موٹر سائیکل پر دو بھائی 6سالہ حامد ولد بشیر اور 10سالہ محسن ولد بشیر ڈالووالی کی طرف آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈالاجسکے نتیجے مں6سالہ حامد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اسکے دادا غلام فرید ہسپتال جا کر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ 10سالہ محسن معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔دیگر حادثات میںگوندل روڈ کوبے چک کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر25سالہ عمر،ڈیفنس روڈ پکا گڑھا کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں70سالہ عبدالمجید،مدثر شہید روڈموٹر سائیکل کتے سے ٹکرانے سے68سالہ منشی الیاس،پسرور کچہری کے قریب موٹر سائیکل سے گرکر16سالہ عبداللہ،حاجی پورہ روڈ موٹر سائیکل سے گرکر24سالہ ذیشان،کشمیر روڈ موٹر سائیکل ریڑھی سے ٹکرانے سے21سالہ محمد بلال،کشمیر روڈ ریسکیو سٹیشن کے قریب موٹر سائیکل پھسلنے سے گرکر35سالہ محمد ساجد اور 13سالہ حسنین،چونڈہ رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں32سالہ عمران اور28سالہ فیض الحسن شدید دیگر زخمی ہو گئے۔ریسکیورز نے معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی جبکہ شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجہ کےلئے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
Home
تازہ ترین
سیالکوٹ
قومی
سیالکوٹ.ڈالووالی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے دو موٹر سائیکل سوراوں کو کچل ڈالا,ایک موقع پر جانبحق دوسرا ہسپتال لے جاتے دم توڑ گیا.
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں