اسلام آباد:کشمیر کسی ندی نالے کا مسئلہ نہیں بلکہ سواکروڑ انسانوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ھے انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان

اسلام آباد ( جھنگ تیز)انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر طاہر حسین نے کہا ھے کہ "کشمیر کسی ندی نالے کا مسئلہ نہیں بلکہ سواکروڑ انسانوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ھے لاکھوں نوجوانوں کی شہادت اور بھارتی فوج کی طرف سے آئے روز غیر اعلانیہ دھشتگردی کی لمبی تاریخ اسکے پھچے موجود ھے"، انہوں نے کہا ھے کہ "بھارت ہمشہ جھوٹ کا سہارا لیکر پاکستان کے خلاف مہم جوئی کرتا رھا ہے مگر دنیا کو اب اسکا اصل چہرہ دیکھنا ھو گا"، انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل ھانگ کانگ یونٹ کے زہر اھتمام ہانگ کانگ کے صحافیوں کے ایک نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ھوے انہوں نے کہا کہ "حکومت پاکستان سفارتی محاذ پر اور مسلح افواج پاکستان دفاعی محاذ پر اور IJCOP قلمی محاذ پر اپنا کردار ادا کریں گے"، انہوں  مسلح افواج پاکستان کی ہمت جرأت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ھوے کہا کہ "وطن عزیز کا دفاع مظبوط ترین ھاتھوں میں ھے ہمارے ملک کیطرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا"، ڈاکٹر طاہر حسین نے کہا کہ "دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو قلم کی طاقت سے دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق لیجائیں گے"، انہوں نے دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صحافی برادری کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا ھے، اس موقع پر دنیا نیوز چائینہ کے بیوروچیف طاہر اقبال نے اپنے ایک بیان میں کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی اور پاکستان کی تکميل کے لئے جہدوجہد تیز کرنے اور ہانگ کانگ میں مقیم کشمیری کیمونٹی اور آر پار کے صحافیوں کے ملاپ اور اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیا، ڈاکٹر طاہر حسین نے کشمیر پر سیمینار منعقد کر کے مسئلہ کشمیر پر مکمل بریفنگ دینے اور اصل حقائق دنیا تک پہنچانے کا بھی اعلان کیا_
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں