کراچی(جھنگ تیز ):کراچی میں احتجاج کے دوران بچی کو عجیب انداز سے چھونے والے معاملے پر سینیٹر نثار محمد نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔سینیٹر نثار محمد کا کہنا تھا کہ جس بچی کو لے کر مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے وہ میری بیٹیوں جیسی ہے،ویڈیو کو غلط انداز میں پھیلانے پر دلی افسوس ہے،بچی نے اپنا بھائی کھویا تھا اسے دلاسہ دینا چاہتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر نثار محمد کی کراچی میں احتجاج کے دوران بچی کو عجیب انداز سے چھونے کی ویڈیو بہت وائرل ہو چکی تھی اور سینیٹر پر لعن طعن کا سلسلہ جاری تھا لیکن آخر کار سینیٹر نثار محمد نے اس پر خاموشی توڑ دی انکا کہنا تھا جس بچی کو لے کر مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے وہ میری بیٹیوں جیسی ہے۔میں اپنی تقریر کے دوران جذباتی تھا اور مجھ پر غم کی کیفیت طاری تھی لیکن میڈیا نے اس بات کو غلط انداز میں چلایا۔انکا کہنا تھا کہ میں لوگوں کے جذبات سمجھ سکتا ہوں لیکن میں میڈیا سے گزارش کروں گا کہ وہ کسی بھی چیز کو تصدیق کئیے بغیر نہ چلایا کرے۔ایسی غیر ذمہ دارانہ حرکت کسی بھی معصوم شہری کے لیے شدید نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں