شیخوپورہ (جھنگ تیز)فیروزوالہ کلاں کا رہائشی فیس بک پر لڑکیوں کے نام سے فیک ایڈریس بناکر لڑکیوں سے دوستی کرکے ان سے انکے موبائل نمبر اور تصویر لیکر انہیں بلیک کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اہل علاقہ نے بلیک میلر کی خوب درگت بنائی پولیس نے کمپیوٹر اور موبائل فون برآمد کرکے قبضہ میں لے لیے بتایا گیا ہے کہ فیروزوالہ کلاں کا رہائشی عمران انجم فیس بک پر لڑکیوں کے نام سے آئی ڈی بناکر لڑکیوں سے دوستی کرتا اور گزشتہ روز ایک لڑکی سے دوستی کی اور بعدازاں اس کے گھروں والوں کو اسکی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کا کہہ کر 27ہزار روپے بٹورے اور بعدازاں پھر اسکی لڑکی کمپیوٹر پر فحش تصاویر بناکر اسے اپ لوڈکرنے کی دھمکی دیکر ایک لاکھ روپے کی مزید ڈیمانڈ کرڈالی جس پرانہوں نے ایف آئی اے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کو درخواست گزاری جنہوں نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جب تحقیق کی تو فیروزوالہ کلاں کے رہائشی عمران انجم کا ڈیٹا نکلا جسے پولیس نے گرفتار کیا تو اہل علاقہ نے بھی اس پر ٹھڈوں ،گھونسوں اور تھپڑوں کی برسات کردی پولیس نے ملزم کے قبضہ سے کمپیوٹر اور موبائل فون برآمد کرلیے ہیں ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نواں کوٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا چالان پیش کر دیا، عدالت نے ملزم کو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس کے روبرو نواں کوٹ پولیس نے ملزم زاہد کا چالان پیش کیا۔ملزم زاہد نے اکیس جولائی دوہزار سترہ کو اپنی ساس کو قتل کیا تھا،ملزم کی ساس فتح بی بی اپنی بیٹی سے ملنے نواں کوٹ کے علاقے آئی ہوئی تھی،ملزم نے پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر اپنی ساس کو قتل کیا تھا،پولیس نے دوران تفتیش ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا،ملزم دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر چکا ہے جبکہ ملزم کے قبضہ سے قتل میں استعمال کیا گیا اسلحہ بھی برامد کیا جا چکا ہے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
Home
تازہ ترین
شیخوپورہ
قومی
فیس بک کی دوستی پاکستانی لڑکیوں کے لیے وبال جان بن گئی ، شیخوپورہ سے سبق آموز خبر
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں