اٹھارہ ہزاری.تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سیاسی مداخلت بندکی جائے علاوہ ازیں عوامی احتجاج کیا جائے گا. سیاسی و سماجی شخصیت میاں حبیب الرحمن اسلم کی جھنگ تیز سے خصوصی گفتگو

اٹھارہ ہزاری (رانا حسن معاویہ سے) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال 18 ہزاری میں سیاسی مداخلت بندکی جائے ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت میاں حبیب الرحمن اسلم چیلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سید ظفر حسن شاہ کی تعیناتی ہسپتال کے لئے خوش آئند بات ہے تحصیل اٹھارہ ہزاری ہسپتال کے عملہ کو سیاسی شخصیات کی پشت پناہی پر دو پرائیویٹ اشخاص نے یر غمال بنا رکھا ہے حالانکہ ان کا کسی قسم کا ہسپتال سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے یہ لوگ آئے دن ہسپتا ل کے عملہ کو بلیک میل کرتے ہیں اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ایم ایس اور ایڈمن افیسر کے کامو ں میں مداخلت کرتے ہیں انہو ں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ہسپتال کے عملہ کو قانون کے مطابق اپنے فرائض منصبی ادا کرنے دیئے جائیں  انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ اگر سیاسی مداخلت بند کر دی گئی تو ہسپتال کا خوش اخلاق عملہ ہسپتال کو چار چاند لگا دے گا اگر سیاسی مداخلت کی گئی تو عوامی احتجاج کیا جائے گا

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں