پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ میرا نے پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر دیا..


فلم سٹار میرا نے معروف فلم پروڈیوسر و ہدایتکار سید نور کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہر کوشش میں آپ میرا کو اپنے ساتھ کھڑا پائیں گے..
انڈسٹری کی بحالی کے لیے جو ہو سکا کروں گی اور ٹی وی اینڈ فلم انڈسٹری گروپ کے ذریعے سوشل میڈیا پر جو پذیرائی ہمیں مل رہی ہے میں اس کی شکر گزار ہوں..
انڈسٹری میں نئے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو خوش آمدید کہتی ہوں..
انہوں نے بتایا کہ وہ آج کل کراچی میں ہیں اور جلد اسلام آباد کے دورے پر آ رہی ہیں..
انڈسٹری کے لیے اعلیٰ حکام سے بھی بات کریں گی لیکن ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو آپس کی لڑائی چھوڑ کر متحد ہونا ہو گا..
جب ہم متحد ہو جائیں گے تو انڈسٹری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا..

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں