لاہور(جھنگ تیز).پنجاب میں بچوں کوسکول میں فیل کرنے پر پابندی عائد.جبکہ مراسلہ سکولوں کے سربراہان اور مالکان کو جاری کر دیا گیا
پنجاب میں چھوٹے بچوں کو سکول میں فیل کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.نرسری،پریپ اور ون کلاس کے بچوں کو پروموٹ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا.پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ نرسری،پریپ اور ون کلاس کے تمام بچوں کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کیا جائے گا.اسی طرح کلاس دوم سے ہشتم تک کے پانچ فیصد طالب علموں کو فیل کرنے کی اجازت ہو گی.اور یہ بھی حکم دیاگیا ہے کہ اگر پانچ فیصد سے زیادہ طالب علموں کو فیل کیا،گیا تو پھر سکول کے پرنسیپل کے خلاف کاروائی ہو گی.پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے یہ مراسلہ اپنے تما م پارٹنر سکولوں کے سربراہان اور مالکان کو جاری کر دیا ہے.جب کہ اس پر سختی سے عمل در آمد کا بھی حکم دیا گیا ہے، ذرائع


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں