اٹھارہ ہزاری.محکمہ صحت کے ایوارڈ یافتہ فارماسسٹ ڈاکٹر نوید شہزاد کودھمکی آمیز خط موصول پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی

اٹھارہ ہزاری(جھنگ تیز)
محکمہ صحت کے ایوارڈ یافتہ فارماسسٹ ڈاکٹر نوید شہزاد کو قتل کی دھمکیاں،دھمکی آمیز خط ان کے گھر بھیجا گیااہل خانہ پریشان، مقامی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری(جھنگ) کے فارماسسٹ ڈاکٹر محمد نوید شہزاد جو کہ اپنی کارکردگی کیوجہ سے ضلع میں چار جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں دوبار پہلی پوزیشن لیکر خدمت صحت ایوارڈ اور متعدد میڈل حاصل کر چکے ہیں کے گھر دھمکی آمیز خط موصول ہو ا ہے جس میں ان کی کردار کشی کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ اسکے پیچھے ہیں جو انہیں مار دیں گے اہل خانہ اس کا یہاں سے جلد از جلدٹرانسفر کروالیں ڈاکٹر نوید شہزاد نے اس پر ایم ایس کی وساطت سے وقاص حیدر نامی ڈسپینسر اور پانچ چھ کس نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کو درخواست دے دی ہے پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں