پیر حمیدالدین سیالوی کی طبیعت انتہائی ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا
لاہور/ سٹاف رپورٹر
آستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین پیر حمید الدین سیالوی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پیر حمیدالدین سیالوی فیصل آباد میں منعقدہ ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ جھنگ کے قریب ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں فوری طور پر سرگودھا کے نجی اسپتال پہنچادیا گیا ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق پیر حمیدالدین کے رفقا نے دل کی تکلیف کا بتایا تھا لیکن ابتدائی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں دل کی تکلیف نہیں بلکہ دماغ کی رگ میں کلاٹ (خون کا لوتھڑا) آیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں برین ہیمرج کے لئے مخصوص انجیکشن دستیاب نہ ہونے اور پیر حمیدالدین سیالوی کے مسلسل بے ہوش ہونے کے باعث انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔۔۔


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں