اٹھارہ ہزاری(عمر یعقوب ملک،نمائندہ جھنگ تیز) تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں" میاں علی چیلہ سیال مرحوم" کے ایصال ثواب کیلئے چیلہ خاندان نے گائنی بلاک بنانے کیلئے اپنی خدمات پیش کر دیں مجوزہ20بیڈ کے اس سپیشل بلاک کیلئے جو اراضی درکار ہو گی وہ سابق مقامی ناظم میاں مظفر محمود چیلہ دیں گے جبکہ بلڈنگ کے تمام اخراجات میاں مطلوب احمد چیلہ فراہم کریں گے علاقے میں خواتین مریضوں کیلئے خاطرخواہ سہولیات نہ ہونے کی بنا پر اس منصوبے کی اہم ضرورت تھی ڈپٹی کمشنر جھنگ مدثر ریاض ملک نے اس پراجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے چیئرمین یونین کونسل واصو آستانہ میاں محبوب احمد چیلہ نے بتایا کہ گائنی بلاک کا
قیام خالصتاً میاں علی رضا چیلہ مرحوم کے ایصال ثواب کی خاطر عوام کی فلاح وبہبود کیلئے عمل میں لایا جا رہا ہے اس میں سیاست کا کوئی عمل دخل نہ ہے مقامی ایم پی اے میاں محمد اعظم چیلہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عابد حسین نے اس اقدام کو بیحد سراہتے ہوئے مذکورہ شخصیات کا شکریہ ادا کیا ہے یاد رہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی اراضی بھی سابق ایم پی اے میاں مہدی حیات چیلہ کی وقف کردہ ہے حال ہی میں مکمل ہونیوالی ریسکیو1122کی بلڈنگ کیلئے چار کنال زمین بھی میاں مطلوب نے فراہم کی قبل ازیں چیلہ خاندان دیگر متعدد سرکاری اداروں کو مفت اراضی فراہم کر چکا ہے




0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں