چنیوٹ (نمائندہ جھنگ تیز) صوبائی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان خان نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈ ، ڈائیلسز سنٹر ، آپریشن تھیٹر اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ان کے مسائل بھی دریافت کیے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی حکومت پنجاب بالخصوص وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا مشن ہے ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہ رہ جائے ۔ انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کے لیے بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر ایوب خان ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر منیر ملک ، ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف اور ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر رضا کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
Home
تازہ ترین
چنیوٹ
قومی
چنیوٹ:سول ہسپتال کے مسائل جلد حل کریں گے ‘ صوبائی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان خان کا دورہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں