شورکوٹ (نمائندہ جھنگ تیز) شہری سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کے ناروا سلوک پر سراپا احتجاج بن گئے ۔ بنیادی مرکز صحت کھمانوالا کے باہر احتجاج کرنے والے چوہدری اشفاق ، عرفان الحق ، عبد الشکور اور علاقے کے دیگر مکینوں کا کہنا تھا کہ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مہار اختر حسین نے گزشتہ روز مرکز صحت کا دورہ کیا ۔ مقامی افراد نے ڈیوٹی ڈاکٹر کے خلاف ادویات فراہم نہ کرنے کی شکایات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ادویات میڈیکل سٹور سے لانے کے لیے پرچی لکھ کر دی جاتی ہے۔ پرچی دیکھنے کے باوجود سی ای او نے ڈاکٹر کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے بجائے شکایت کنندگان سے ہی بدتمیزی شروع کر دی اور انہیں ہسپتال سے نکال دیا۔ مکینوں نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے سی ای او اور ڈیوٹی ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Home
تازہ ترین
شورکوٹ
ضلع جھنگ کی خبریں
شورکوٹ:شہری سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کے ناروا سلوک پر سراپا احتجاج بن گئے ۔ مرکز صحت میں دوران دورہ بدتمیزی کی ، مظاہرین کا الزام
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں