جھنگ۔کیڈٹ کالج میں پریس کلب کےنومنتخب عہدے داران کے اعزاز میں تقریب،طلبا کی جانب سے نومنتخب عہدے داران کو گارڈآف آنر پیش کیا

جھنگ (جھنگ تیز) تفصیلات کے مطابقگزشتہ روز کیڈٹ کالج میں پریس کلب اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدے داران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں خطاب کرتے ہوئے جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر شیخ محمد یونس نے کہا ہے کہ کاروبار ی طبقے خاص طور پر چھوٹے تاجروں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اپنا کردار ادا کرے ۔ وہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج میں پریس کلب اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدے داران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ کے صحافیوں نے شہرکی تعمیروترقی میں ہمیشہ اہم کردارادا کیا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی شہر یوں کے مسائل کے حل کے لئے صحافی معاشرے کی آنکھ ہونے کا ثبوت دیتے رہیں گے ۔ اس موقع پر صدر پریس کلب لیاقت انجم نے جھنگ چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد یونس ، کمانڈر ریٹائرڈ صہیب فاروق اور ایگزیکٹو باڈی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جھنگ کے میڈیا نے شہر کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور مثبت اور تعمیری تنقید کے ذریعے ہر طرح کے مسائل کو اجاگر کیاہے انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی جھنگ کا میڈیا اپنے فرائض کو دیانتداری اور خلوص نیت سے ادا کرنے کی کوشش کرتا رہے گا ۔ اس موقع پر کیڈٹ کالج کے طلباء نے پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدے داروں کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور آخر میں منتخب صدور اور سیکرٹریز کوشیلڈز تقسیم کی گئیں ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں