شورکوٹ:لاہور میں ہونیوالا جلسہ پیپلز پارٹی کی طرف سے پوری قوم کے لیے تحفہ ہو گا۔تحصیل جنرل سیکرٹری ملک آصف یعقوب

شور کوٹ سٹی (نمائندہ جھنگ تیز) پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری ملک آصف یعقوب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ فروری کو لاہور میں ہونیوالا جلسہ پیپلز پارٹی کی طرف سے پوری قوم کے لیے تحفہ ہو گا جبکہ اس جلسے سے پنجاب کی سیاست میں پیپلز پارٹی کے کردار کے حوالے سے تجزیہ بھی بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن سے تنگ عوام بھٹو شہید کے نواسے اور بی بی شہید کے بیٹے کو مسیحا سمجھتے ہیں اس لیے پانچ فروری کو لاہور میں انسانوں کا سیلاب آئے گا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں