اٹھارہ ہزاری.جھنگ کی عوام کی دن رات خدمت میں مصروف ہوں ،خداوندکریم کی رضاکی خاطر شہریوں کو علاج کی بہترین سہولیات مفت فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے،چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کےلیے حاضر ہوں ۔سی ای او ہیلتھ مہاراختر بگٹی

اٹھارہ ہزاری(جھنگ تیز) جھنگ کی عوام کی دن رات خدمت میں مصروف ہوں ،خداوندکریم کی رضاکی خاطر شہریوں کو علاج کی بہترین سہولیات مفت فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے،چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کےلیے حاضر ہوں ۔ان خیا لات کا اظہار سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر مہاراختر بگٹی بلوچ نے مختلف ہسپتالوں میں لگائے گئے ہیلتھ کیمپس کے دورہ کےدوران کیا۔دورہ کے دوران انہوں نے کیمپس میں سہولیات کا بغورجائزہ لیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف ہسپتالوں میں لگائے گئے کیمپ میں ابھی تک چارہزارسے زائد مریضوں کو چیک کیا جاچکا ہے،ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی کو پورا کرنے کے لیے  نئے میڈیکل ڈاکٹرزکو تعینات کیاجارہا ہے جبکہ  غیرحاضر رہنے والے عملہ کو وارننگ جاری کی جاچکی ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈاکٹرزکی کمی کو جلدازجلدپورا کردیا جائے گا ،مریضوں کو ریلیف میں فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں