اٹھارہ ہزاری:خوشاب روڈ کے اطراف میں غیر قانونی خشت بھٹیوں کی بھر مار،اہلیان علاقہ سراپا احتجاج

اٹھارہ ہزاری(عمر یعقوب ملک،نمائندہ جھنگ تیز)تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقہ کوٹ شاکر کے گنجان علاقہ ٹبہ مصطفیٰ اآباد خوشاب روڈ کے دونوں اطراف کئی غیر قانونی خشت بھٹیاں بن گئیں ہیں جن کی وجہ سے اہلیان علاقہ مختلف دائمی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں محکمہ ماحولیات مبینہ طور پر نوٹوں کی چمک سے خشت بھٹیاں مالکان کے خلاف کاروائی کر نے سے گریزاں ہے اہلیان علاقہ احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ و دیگر حکام بالا سے نوٹس لے کر قانونی کاروئی کا مطالبہ کیا ۔احتجاج کرنے والوں کا مزید کہنا تھاکہ اگرخشت بھٹیاں ختم نہ کی گئیں تواپنے بیمار بچوں، بوڑھوں کے ہمراہ ڈی سی اآفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں