خوبصورت آواز کی مالکہ ماڈل و سنگر کنزی روز اور سنگر جاوید باجوہ کی نئی البم اکھیاں داکی کریے نے دھوم مچا دی.
لاہور(چیف اکرام الدین سے) پاکستان کی مشہور ماڈل و سنگر کنزی روز اور خوبصورت آواز کے مالک سنگر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ہر کام کیلئے محنت کی ضرورت ہے محنت کے بغیر انسان کو کامیابی حاصل نہیں ہوتھی جب تک فنکار براددری اپنے سینئرز کی غزت نہیں کرے گی تب تک فنکار اور اداکار کو کامیابی حاصل نہیں ہوگی دونوں فنکاروں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہماری نئی البم اکھیاں داکی کریے نے پاکستان کے ہر شہر میں دھوم مچا دی اکھیاں داکی کریے البم پاکستان عوام کو بہت پسند آئے گی ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم دونوں ایسا گانا ایسا البم ریلیز کریں کہ شائقین کو پسند آئے انہوں نے مزید کہا کہ میری کامیابی میں پر ستاروں کا ہاتھ ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شائقین کے بہت مشکور ہے کہ انہوں نے ہماری نئی البم کو بہت پسند کیا اللہ تعالی ہمارے شائقین کو خوش اور سلامت رکھیں اور ہر فنکار کو کامیابی عطا کرے اخر میں انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالی یورپی میڈیا کو ترقی دیں اور یورپی میڈیا کی پوری ٹیم کو کامیابی اور کامرانی عطا کرے۔


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں