چارسدہ (جھنگ تیز ) چارسدہ میں سکول ٹیچر کا سات سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی کو شش ۔ ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقہ مندنی شو ڈاگ میں مقامی سکول کے مدرس جہانزیب ولد شیر زمان نے مبینہ طور پر سات سالہ بچی آنیسہ دختر جہانگیر سے جنسی زیادتی کی کو شش کی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر دئیے ۔ اس حوالے سےپر ڈی پی او چارسدہ ظہور آفریدی نے کہاکہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف سر دست چائلڈ پرو ٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ڈی پی او چارسدہ کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کی میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید قانونی کاروائی کی جائیگی ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں