لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے جوانوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کیپٹن سمیت چار بھارتی ہلاک، انڈین میڈیا کا دعویٰ

اسلام آباد(جھنگ تیز)لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے جوانوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بھارتی اخبار کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی کیپٹن سمیت 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ سے بی جی سیکٹر اور پونچ میں موجود اہلکار ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے بھارتی اہلکاروں میں 22 سالہ کیپٹن کپل کندو، 28 سالہ سپاہی رام، 22 سالہ سپاہی شبھام سنگھ اور 42 سالہ حوالدار روشن لال شامل ہیں۔ بھارتی وزیر ہنس راج نے بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے جوانوں کا خون معاف نہیں کریں گے ۔ انہوں نے دھکمی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس کی بھاری قیمت چُکانا ہو گی۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں