لاہور:ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ امجد جاوید سلیمی نے دو نئی پوسٹوں کی تعمیر کا افتتاح کیا۔

لاہور (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ امجد جاوید سلیمی نے دو نئی پوسٹوں کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ جھبراں شیخوپورہ اور پٹرولنگ پوسٹ پل جھریاں حافظ آباد کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پٹرولنگ غلام محمود ڈوگر، ایس ایس پی لاہور ریجن بابر بخت قریشی، ایس پی گوجرانوالہ ریجن شجاعت علی رانا، ایس پی پٹرولنگ ہیڈکواٹرز شازیہ سرور سمیت ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک اور ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر غیاث گل بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی نے افتتاحی تختیوں کی نقاب کشائی بھی کی۔ اس موقع پر دیگر پولیس افسران ، عوامی نمائندے اور مقامی افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی نے دونوں مقامات پر الگ الگ خطاب میں کہا کہ پٹرولنگ پوسٹ 35کلومیٹر کے علاقے میں گشت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پوسٹوں کی تعمیر اس بات کی غماض ہے کہ اس علاقے کے لوگ اپنے سفر کو محفوظ تصور کریں۔ اس وقت 350 پٹرولنگ پوسٹیں پنجاب بھر میں 12000کلومیٹر سے زائد شاہرات پر کام کر رہی ہیں۔ سال 2017 میں انکے زیر عمل علاقے میں صرف 05 ڈکیتی کی ورداتیں ہوئی ہیں جبکہ بیسیو ں پٹرولنگ پولیس نے ناکام بنائی ہیں۔
پٹرولنگ پولیس ضلع پولیس کی مددگار ہے۔ یہ لوگوں کو جرائم کرنے سے روکتی ہے۔ انکا بنیادی کام شاہرات کو محفوظ کرنا ہے پٹرولنگ پوسٹوں کے ساتھ ساتھ 49دریائی پوسٹیں بھی کام کر رہی ہیں جو دریاے سندھ کے کچے کے علاقے میں جرائم کوکنٹرول کر رہی ہیں۔ اور وہاں پناہ گزین مجرموں کو پکٹرتی ہیں۔ انکو گاڑیاں اور کشتیاں گشت کے لیئے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا پی ایچ پی کا خمیر تعلیم یافتہ ، مہذب اورمستعد جوانوں سے اٹھا یا گیاہے۔ یہ لوگوں سے احترام سے بات کرتے ہیں لیکن مجرموں لے لیے آہن ہیں۔ 1200 نفری کو مختلف ریفریشر کورسز کروا کر ہر طرح سے تربیت یافتہ بنایا گیا ہے۔ تمام ڈی پی اوز انکو ساتھ لے کر چلیں تو اور بھی زیادہ جرائم کنٹرول ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم گرین پی ایچ پی مہم کے تحت شاہرات پرپودے اور درخت بھی لگا رہے ہیں تاکہ ماحولیات کا بھی خیال رکھا جا سکے۔ انہوں نے آخر میں پٹرولنگ پوسٹ کی تعمیر کیلیے زمین عطیہ کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں