اٹھارہ ہزاری:تریموں بیراج پر ٹریفک کی طویل بندش کا مسئلہ ہوا حل،ڈپٹی کمشنر جھنگ نے بڑا اعلان کر دیا

اٹھارہ ہزاری(عمر یعقوب ملک،نمائندہ جھنگ تیز)تفصیلات کے مطابق ہیڈ تریموں  کی توسیعی کےکام کی وجہ سے 10 جنوری 2018کو ایک ماہ کے لئےہر طرح کی ٹریفک کے گزرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی،صبح 9  بجے سے دوپہر 12 بجے اور پھر دوبارہ ڈھائی بجے سے شام پانچ بجے تک تریموں پُل کو مکمل طور پر بند کر دیا جاتا تھا۔اس  طویل بندش سے  مسافر مشکلات کا شکار تھے ڈپٹی کمشنر  جھنگ لیاقت علی ملک  نے اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے 7فروری سےہیڈتریموںپر صبح کےاوقات میں 3گھنٹے تک کی بندش ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اس حوالے سےاسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیر احمد ڈوگر نے میڈیا کو بتایا کہکل سے صبح 9بجےتا 12بجے تک بندش کا شیڈول ختم کردیا گیاہے جبکہ10فروری کے بعد ہیڈتریموں 24گھنٹے ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی تکالیف کا اندازہ ہے ،مشکلات کم کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ تریموں بیراج پل جو کہ بین الصوبائی گزرگاہ ہے پرتوسیعی اوربحالی پراجیکٹ پر کام کے سلسلے میں مسافر بسوں سمیت ہر قسم کی ہیوی ٹریفک مستقل بند ہے مذکورہ پابندی صرف ہلکی ٹریفک کیلئے ختم کی گئی ہے شہریوں نے مسافر بسوں کو گزرنے کی بھی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں